89

سردریاب میں مدرسہ طالب علموں کی کشتی الٹ گئی

چارسدہ۔ چارسدہ کے پُر فضاء مقام سردریاب کے دریائے کابل میں کشتی اُلٹنے سے دینی مدرسہ کے دوطالب علم ڈوب کر لاپتہ جبکہ 13 طالب علموں کو زندہ نکال لئے گئے۔ کشتی میں سوار بچے جامع السعدیہ پشاور کے طالب علم تھے جو کہ سیر و سیاحت کیلئے سردریاب آئے تھے۔ 

واقعات کے مطابق سردریاب کو سیر و سیاحت کی عرض سے آنے والے جامع السعدیہ پشاور کے 15 طالب علم سمیت مہتمم سردریاب میں کشتی میں چکر لگانے سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ اچانک کشتی بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر چارسدہ منتظر خان، ریسکیو 1122 کاعملہ موقع پر پہنچ گئی اور 13 طالب علموں کو زندہ نکال دیا جبکہ دو طالب علم اُسامہ ولد عمر ساکن تیرا ہ اور یاسر ولد اسماعیل ساکن ریگی پشاور پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے یکے بعد دیگرے سردریاب میں واقعات کے بعد سخت ایکشن لیتے ہوئے آج بروز جمعہ کو 4بجے ریسکیو 1122 ، سول ڈیفنس سوسائٹی سردریاب، کشتی چلانے والے ملاحوں، ڈسٹرکٹ خطیب، ڈی پی او پر مشتمل اجلاس اپنے دفتر میں طلب کیا ہے تاکہ آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے۔