92

ایبٹ آباد کی نظامت کا تاج پی ٹی آئی کے سر سج گیا

ایبٹ آباد۔ایبٹ آباد کی ضلعی نظامت اور نائب نظامت کا تاج تحریک انصاف کے سر سج گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی خان جدون45 ووٹ لیکر ضلع ناظم اور سردار وقار نبی نائب ضلع ناظم منتخب ہو گئے ۔نومنتخب ضلع ناظم اور نائب ضلع ناظم نے اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھا لیا۔مسلم لیگ(ن) کے امیدوار برائے ضلع ناظم حاجی محمد صدیق اور امیدوار برائے نائب ناظم محمد ناہید اعوان نے31 ووٹ حاصل کئے بکوٹ سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونیوالے رکن ضلع کونسل ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے ۔

تحریک انصاف کے امیدوار وں کی کامیابی کے اعلان کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں نے جشن منایا ۔ کارکنوں نے نومنتخب ضلع ناظم علی خان جدون کو کندھوں پر اٹھا لیا انکا تاریخی استقبال کیا۔ نومنتخب ضلع ناظم اور نائب ضلع ناظم نے ضلع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے اور اپوزیشن اراکین کو بھی ساتھ لیکر چلنے کا عزم کیا ہے ۔ضلع ناظم اور نائب ضلع ناظم کیلئے انتخابات کیلئے پولنگ جمعرات کے روز جلال بابا آڈیٹوریم ہال میں ہوئی ۔

اسسٹنٹ کمشنر رومان برہانہ نے ریٹرننگ آفیسر کے فرائض سرانجام دےئے ‘سب سے پہلا ووٹ کیہال سے تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل رانا صفدرزمان نے پول کیا شیخ البانڈی سے تحریک انصاف کے رکن ضلع کونسل وسیم خان جدون پولنگ کے دوران متحرک رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی خان جدون 45ووٹ لے کر ضلع ناظم اور سردار وقار نبی نائب ضلع ناظم منتخب ہوئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر نے نو منتخب ضلع ناظم اور نائب ضلع ناظم سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے ضلع ناظم حاجی صدیق اور امیدوار برائے نائب ضلع ناظم محمد ناہید اعوان نے 31ووٹ حاصل کئے بکوٹ سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن ضلع کونسل نذیر عباسی نے اجلاس اور ووٹنگ میں شرکت نہیں کی ۔

تحریک انصاف کے امیدواروں کے منتخب ہونے کے اعلان کے بعد جلال بابا آڈیٹوریم ہال کے باہر جمع تحریک انصا ف کے کارکنوں نے نعرے بازی شروع کردی اور نو منتخب ضلع ناظم علی خان جدون کو کندھوں پر اٹھا کر باہر لایا گیا ۔ تحریک انصاف کے کارکن اور قائدین جلال بابا آڈیٹوریم ہال کے باہر کیمپ لگا کر نتائج کا انتظار کر رہے تھے ۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی کارکنوں نے جشن منایا ۔ صوبائی وزیر مشتاق احمد غنی ‘صوبائی وزیر الحاج قلندر لودھی ‘ایم این اے ڈاکٹر اظہر جدون‘ ایم پی اے سردارادریس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نو منتخب ضلع ناظم علی خان جدون نے اس موقع پر خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایبٹ آباد کے عوام اعتماد پر پورا اتریں گے ضلع میں اب تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہاہے کہ ایوان کے باہر ہماری اپنی جماعتیں ہوں گی لیکن ضلع کونسل کے اندر ہم سب ایک ہوں گے ۔ ضلع کی ترقی کیلئے اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور اپوزیشن کو ترقیاتی فنڈز بھی دےئے جائیں گے ۔ ضلع کی ترقی کیلئے ایک ٹیم کی صورت میں کام کریں گے اور انشاء اللہ عوام خودضلع میں تبدیلی محسوس کریں گے۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعدتحریک انصاف کے بعض ممبران نے پارٹی امیدواروں کے بجائے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر سردار شیر بہادر کو ضلع ناظم اور شوکت تنولی کو نائب ضلع ناظم بنادیا تھاجس کے بعد وہ ڈی سیٹ ہو گئے ۔

ڈی سیٹ ہونے کے بعد انہوں نے عدالتوں سے رجوع کیا عدالتوں سے تمام تر کیس ختم ہونے کے بعد بالاخر دو سال بعد ضلع ناظم اور نائب ناظم کا تاج تحریک انصاف کے سر پر سج گیا۔نومنتخب ضلع ناظم علی خان جدون دو سال تک پوری استقامت اور جرت مندی کے ساتھ تمام تر حالات کا مقابلہ کیا ۔ تحریک انصاف کے ساتھ ساتھ جماعت اسلامی کے رکن سردار فخر عالم اور آزاد رکن وسیم خان جدون ان کے ساتھ آخری دم تک کھڑے رہے ۔