224

باڑہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جلد آغاز

خیبرایجنسی ۔وفاقی وزیر مملکت وچیئرمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ باڑہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا جلدآغاز کیا جائیگا‘ وہ گزشتہ روز یورین کنٹری ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کے ہمراہ خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں مختلف سکولوں کے دورے اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہیڈ ایف ڈی ایم اے سراج خان‘پی اے خیبرخالد محمود،ایڈیشنل پی اے خیبر میر رضا ،ایس آر ایس پی ہیڈ مسعود الملک ور اے پی اے باڑہ عصمت اللہ وزیربھی موجود تھے۔ا پی اے خیبر خالد محمود نے وفاقی وزیر مملکت ماروی میمن اور یواین کنٹری ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ خیبر ایجنسی پچھلے 12سال سے عسکریت پسندی کا شکار تھا اب پاک فوج اور علاقے کے عوام کی لازوال قربانیوں کی بدولت امن کی فضا ء قائم ہو چکی ہے باڑہ میں ن لیگ حکومت اور غیر ملکی این جی او نے زیادہ تر سرکاری سکولوں پر کام شروع کیا ہے ‘ بہت زیادہ سکول ویران پڑے ہیں یہاں کے عوام پرامن شہری ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے پاک فوج کے ساتھ امن قائم کرنے میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

لیکن امن قائم کرنے کے بعد یہاں کا انفراسٹرکچرمکمل تباہ ہوچکا ہے دورے کے موقع پر ڈیوڈ بسلے نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ فاٹا باڑہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اوران کی زیادہ سے زیادہ مدد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے وفاقی وزیر مملکت ماروی میمن نے کہا کہ فاٹا کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،فاٹا کے عوام نے جس طرح عسکریت پسندی کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے قبائلی عوام محب وطن شہری ہے قبائل مہمان نواز لوگ ہیں‘ فاٹا کی خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہماری ذمہ داری ہے انکو اپنے گھروں میں باعزت روزگار مہیا کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے۔