222

شوکت خانم ہسپتال اور یو این ایچ سی آر میں معاہدہ

پشاور۔شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال پشاور اور اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین(UNHCR) کے درمیان باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب حیات آباد میں واقع شوکت خانم ہسپتال پشاور میں منعقد کی گئی۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ ، مس رویندنی مینیکدولا اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال ، ڈاکٹر شوکت سلطان نے یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اوراقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کے دیگر سرکردہ افراد بھی موجود تھے ۔

اس معاہدے مطابق اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین ، شوکت خانم ہسپتال پشاور کوکینسر کے علاج میں استعمال ہونے والی جدید ترین مشینری فراہم کرے گا۔ ان مشینوں میں ہائی انرجی لینئرایکسیلیریٹر (Linear Accelerator)،سی ٹی سمیولیٹر(CT Simulator)،اور دیگر جدید مشینیں شامل ہیں۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کمیشن برائے مہاجرین کی نمائندہ برائے پاکستان ، مس رویندنی مینیکدولا نے کہا اس معاہدے کا مقصد شوکت خانم ہسپتال کے ساتھ مل کر کینسر کے علاج کی بہترین سہولیات کو غریب مریضوں تک پہنچانا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ لاکھوں افغان مہاجرین بھی رہتے ہیں اس معاہدے کے ذریعے صرف مہاجرین ہی نہیں بلکہ ہر شہری کو کینسر کے علاج کی جدید سہولیات میسر ہوں گی۔اس موقع پر حاضرین سے بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال ، ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پشاور میں ہمارے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ اس ضمن میں پچھلے سال کی نسبت 40فیصداضافہ بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے فراہم کی جانے والی مشینیں اس وقت کی اہم ترین ضرورت تھیں