217

جماعت اسلامی کا قندوز حملہ پر یوم سیاہ منانے کا اعلان

پشاور۔امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور و سابق ممبر قومی اسمبلی صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کل بروز جمعہ 6 اپریل کو افغانستان کے صوبہ قندوز میں مدرسہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں سو سے زائد حفاظ قرآن کے شہادت اور کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا اور بعد از نماز جمعہ مسجد مہابت سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔

انہوں نے کہاکہبھارتی فوج نے کشمیریوں کا قتل عام شروع کردیا ہے ،روزانہ درجنوں کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور سینکڑوں زخمی ہیں ،کشمیر کی اس مخدوش صورتحال کے پیش نظرپوری قوم کو متحد ہو کر اس پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، پاکستانی عوام خاموش تماشائی بن کر اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کا قتل عام ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

صابرحسین اعوان نے مزید کہا کہ قندوز میں دستار بندی کے تقریب کے دوران امریکی اور افغان فوجیوں کی جانب سے بے گناہ اور نہتے حفاظ قرآن پر ڈرون حملہ بربریت کی انتہا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور ان کے حواری مدرسوں اور مسلمانوں سے خوفزدہ ہیں اس لیے آئے دن مدرسوں اور مساجد کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن امریکہ سن لیں مسلمان بیدار ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ قندوز حملہ اور آرمی پبلک سکول کا واقعہ سے ایک جیسا درد محسو س کرتے ہیں ۔ معصوم بچوں کی قتل عام قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس قتل عام کے خلاف بھرپور احتجاج کرے گی ۔