97

پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر پرندوں کی نمائش کا فیصلہ

پشاور۔صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر قدرت کے حسین چرندو پرند عوام کو دکھانے اور شہریوں کو ایک خوبصورت تفریحی ماحول فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں خوبصورت پرندوں کی نمائش سمیت فیس پینٹنگ، جادوگری،لائیو موسیقی اور کھانوں کے سٹالز سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائینگی ۔

اس بات کا فیصلہ سیکرٹری محکمہ سیاحت محمد طارق نے ایک میٹنگ میں کیا جس میں جنرل منیجر مارکیٹنگ پرل کانٹیننٹل ہوٹل امتیاز علی اور منیجر مارکیٹنگ ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا حسینہ شوکت بھی موجود تھیں، منیجر مارکیٹنگ نے کہا کہ یہ نمائش ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور پرل کانٹنینٹل کے باہمی تعاون سے 14 اپریل کو دن 11بجے سے رات 8 بجے تک منعقد ہوگی۔

نمائش کا مقصد صوبہ خیبرپختونخوا میں پرندوں کے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جبکہ ساتھ ہی شہریوں کو ایک تفریحی سرگرمی دینا ہے تاکہ لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ایک خوبصورت ماحول میں بچوں اور فیملی کیساتھ دن گزارا جائے ، پرندوں کی نمائش ہوٹل کے زیور ہال میں منعقد ہوگی ، خواہش مند حضرات پرندوں کی نمائش میں شرکت کیلئے اس نمبر0300-8111021پر رابطہ کرکے انٹری کروا سکتے ہیں۔