94

سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ٗ احسن اقبال

لوئر دیر ۔وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشت گردی آرمی پبلک سکول میں ہو ئی یا قندوز افغانستان میں دہشت گردی ہے ہم اسکی شدید مذمت کرتے ہیں، اصل تبدیلی الزام تراشیوں،بہتان اور فتووں سے نہیں بلکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی کرنے سے ہی آئے گی ستیاناس اور بیڑہ غرق اپناتکیہ کلام بنانے والوں نے قوم کو مایوسی کے سواء کچھ نہیں دیا، ترقی کادارومدار علم وتحقیق اور سائنسی ایجادات پر ہوتاہے،،سقراط اور بقراط شام کو ٹی وی مذاکروں میں بیٹھ کر مایوسی پھیلاتے ہیں جبکہ قوم کو مایوسی کے دلدل سے نکالنے کے لئے ہمیں سیاسی نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2030تک دنیاکے 20مستحکم معیشت والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگا،گزشتہ روزیونیورسٹی آف ملاکنڈ میں اکیڈمک بلاک،سٹوڈنٹس ٹیچرزاورامتحانی سنٹرکی عمارت کے سنگ بنیاد کے موقع پر طلبہ اور فیکلٹی ممبرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ دنیاکے ترقیافتہ اقوام کے قدم سے قدم ملاکر آگے بڑھنے کے لئے ہمیں نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم اور ہر شعبے میں پیداوارکوفروغ دیکر اپنازرمبادلہ بہتر کرناہوگاکیونکہ تعلیم وتحقیق اور پیداواریت میں پیچھے رہنے والی قوموں کانام نشان مٹ جاتاہے انہوں نے کہاکہ تحقیق کی اہمیت سے کوئی انکارنہیں کیاجاسکتا۔

جہاں تحقیق کاعمل نہیں ہوتاوہاں یونیورسٹی کالج کہلاتی ہے،انہوں نے کہاکہ 2013میں ہمیں پتھر کے زمانے میں دکھیلنے کے خواہاں اقوام آج وطن عزیزکومستحم معاشی اور پرامن ملک قراردے رہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کاصفیایااور لوڈشیڈنگ پر قابوپاکر قوم وملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پرڈال کراصل تبدیلی وہ لیکرآئے ہیں ،وزیرداخلہ نے کہاکہ جہاں کوئی دس ہزارڈالر سرمایہ کاری کے لئے تیار نہیں تھاوہاں آج سی پیک اور دیگر منصوبوں کی صورت میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہورہی ہے تاہم بحالی اور ترقی کے راستے پر جانے کاسفر ابھی لمباہے جس میں سخت محنت، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے،انہوں نے ملک کے دوردراز علاقہ میں تعلیم وتحقیق کے فروغ میں ملاکنڈ یونیورسٹی کے کردارکوکلیدی قراردیااور کہاکہ ان کی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ایچ ای سی کابجٹ 13ارب سے بڑھاکر35ارب کردیا۔

جبکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نئے اور پرانے جامعات کے لئے 17 ارب روپے مالیت کے پراجیکٹس کی منظوری دی،انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بنک اور دیگر مالیاتی اداروں سے ملکر لیپ ٹاپ فارال سکیم کااجراء کررہے ہیں جس سے طلبہ کو جدیدتعلیم کے حصول میں مدد ملے گی،اس سے قبل وائس چانسلر ملاکنڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے اپنے استقبالیہ خطاب میں وزیرداخلہ احسناقبال کاخیرمقدم کرتے ہوئے ان سے ہائرایجوکیشن میں پڑے ملاکنڈ یونیورسٹی کے پراجیکٹس قابل عمل بنانے میں تعاون کامطالبہ کیا،اس موقع پر مختلف شعبوں میں تحقیق مکمل کرنے والے طلبہ اور فیکلٹی ممبرزکو اسنادبھی دیئے گئے۔بعد ازں صحافیوں سے بات چیت کرت ہوئے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ دہشت گردی ارمی پبلک سکول میں ہو ئی ہء یا قندوز افغانستان میں دہشت گردی ہے اس کے ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔