وفاقی آئینی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور ضمانت سے متعلق درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
درخواست کی سماعت 15 اکتوبر کو ہوگی، جس کے لیے جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔
بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کے لیے ان کے وکیل ایڈووکیٹ سلمان صفدر کے ذریعے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔
درخواست میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں دی گئی سزا معطل کرنے اور ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے۔
عدالت کا دو رکنی بینچ 15 اکتوبر کو درخواست پر دلائل سنے گا۔









