وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو نااہل قرار دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔
عدالت کی جانب سے درخواست پر سماعت 15 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے، جس کی سربراہی چیف جسٹس امین الدین خان کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور ایڈووکیٹ شیر افضل مروت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی تقرری کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد معاملے کا جائزہ لے گی۔









