3

پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2 اکتوبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 21 ارب 45 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

اس طرح ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 26 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔