148

یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں ملازمہ کی خودکشی کا معمہ حل

کیلیفورنیا۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ نے فائرنگ کرنے کے بعد خودکشی کرلی جب کہ فائرنگ سے دیگر 4 افراد بھی زخمی ہوئے،حملہ آور نسیم اغدام کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ یو ٹیوب سے اپنی کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے کی وجہ سے یوٹیوب سے نالاں تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کیلی فورنیا میں یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون ملازمہ نے دفتر میں پہلے فائرنگ کی جس کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی جان کا خاتمہ کردیا جب کہ خاتون کی فائرنگ سے دیگر 4 ملازمین بھی زخمی ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔فائرنگ کے بعد یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ سیکیورٹی الارم بجنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچنے کے بعد ملازمین کو عمارت سے باہر نکال دیا جب کہ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 36 سالہ خاتون نے پہلے فائرنگ کی جس کے بعد خودکشی کرلی تاہم پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد بعض ملازمین کی جانب سے ٹوئٹر پر واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں۔ٹوئٹر پر یوٹیوب کے ملازم ویڈم لاروسیک لکھتے ہیں کہ یوٹیوب ہیڈکوارٹر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی آواز سننے کے بعد لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔یوٹیوب کی سی ای او سوسان ووجکیک نے لکھا کہ 'آج دفتر میں ہونے والی فائرنگ کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، ہماری تمام تر ہمدردیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خاص طور پر سب سے پہلے ایکشن لینے والوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں جو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوئے اور ایک مرتبہ پھر ہم دوبارہ ایک فیملی کی طرح ایک ساتھ ہوں گے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا میں یوٹیوب کے صدر دفتر میں گولی چلانے والی مشتبہ حملہ آور نسیم اغدام کے بارے میں یہ سامنے آیا ہے کہ وہ یو ٹیوب سے اپنی کچھ ویڈیوز ڈیلیٹ ہونے کی وجہ سے یوٹیوب سے نالاں تھی۔پولیس نے 39 سالہ نسیم اغدام کی شناخت کے بعد کہا کہ وہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔اس واقعے کے بارے میں امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ نسیم یوٹیوب پر برہم تھیں اور ان کا خیال تھا کہ ادارہ ان کی بعض ویڈیوز کے معاملے میں دھوکہ دے رہا ہے اور وہ جو پیسہ کما رہی ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ کماسکتی تھیں۔پولیس کے مطابق تاحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 39 سالہ حملہ آور خاتون گولیوں کا نشانہ بننے والے افراد کو جانتی تھی۔فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد میں سے 36 سالہ شخص کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ اس کے علاوہ ایک 32 سالہ خاتون اور 27 سالہ خاتون بھی زخمی ہیں۔تینوں زخمیوں کو زکربرگ سان فرانسسکو جنرل ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔نسیم ادغام کیلیفورنیا کے علاقے سان تیاگو میں رہتی تھیں۔