2

سندھ کابینہ کی ججز کیلئے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ججز اور عدالتی افسران کیلئے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز سمیت عدالتی افسران کیلئے 87 سرکاری گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔

اجلاس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی۔

حکام کے مطابق نئی گاڑیاں سندھ ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے ان ججز اور عدالتی افسران کو فراہم کی جائیں گی جو مقررہ معیار کے تحت اس سہولت کے اہل ہوں گے۔

سندھ کابینہ نے یہ منظوری سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست اور متعلقہ محکموں کی بریفنگ کے بعد دی۔