2

پشاور: شادی کی تاریخ نہ دینے پر منگیتر کی فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی جاں بحق، ملزم فرار

پشاور (نیوز ڈیسک) — پشاور کے علاقے میں شادی کی تاریخ نہ دینے پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں منگیتر کی فائرنگ سے 22 سالہ لڑکی نادیہ جاں بحق ہو گئی۔ تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ نادیہ گزشتہ رات اپنے ماموں، بھائی اور بھتیجے کے ساتھ گھر سے باہر نکلی تھی اس دوران ملزم عرفان نے وہاں آ کر اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اہل خانہ اور ورثا نے فوری طور پر اسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فائرنگ کی اس واردات کے بعد ملزم عرفان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔