275

کاغذی تھیلوں کی فروخت یقینی بنانے کیلئے قرارداد منظور

پشاور۔ضلع کونسل پشاورکے اجلاس میں حکومتی ممبر نورولی اور مسلم لیگ (ن) کے رحمدل نواز ترقیاتی فنڈ بند کرنے ٗسپورٹس سامان ٗ وئیل چیئر زاور سلائی مشینوں کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج بن گئے ٗ نورولی نے ڈیسک پر کھڑے ہوکر ناظم کے خلاف نعرہ بازی کی جبکہ رحمدل نواز نے بھی احتجاج کیا ۔

اجلاس میں اس وقت عجیب وغریب صورتحال پیدا ہوگئی جب اے این پی کے صفدر باغی نے برما ٗ فلسطین ٗشام اور کشمیر میں مسلمانوں کے مظالم پر واک کر دیا اس موقع پر ضلع ناظم نے بھی موقع کو غنیمت جان کر احتجاج میں حصہ لیا ضلع کونسل کا اجلاس منگل کے روز کنونیئر ونائب ناظم سید قاسم علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی ممبر افتخار خلیل اور نورولی الج پڑے تاہم اس دوران اے این پی پارلیمانی لیڈر صفدر باغی نے کشمیریوںِ، برما، فسلطین اور شام میں بمباری سے مسلمانوں کی قتل عام کے خلاف اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کیا۔

جس پر ناظم ، پی ٹی آئی اور اپوزیشن ممبران ایک آواز بن کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کونسل کے باہر اسرائیلی پرچم نذر آتش کیا جب اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر رضاء اللہ چغرمٹی نے نور ولی اور رحمدل نواز کے جائز مطالبات ناظم کے سامنے پیش کئے جبکہ انھیں بھی اجلاس میں پرامن رہنے کی ہدایت کی جبکہ بعد ضلع ناظم محمد عاصم خان نے تمام ممبران کو ترقیاتی فنڈ، سپورٹس سامان، سلائی مشین اور تنخواہیں بروقت اداکرنے کا اعلان کیا اپوزیشن لیڈر سعید محمد ظاہر ایڈوکیٹ نے قصابوں اور شیر فروشوں کو دکانوں پر شیشہ لگانے کی قرار داد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے قانون منظور کرنے کے باوجود پشاور میں بائیوڈی گریڈیبل شاپنگ بیگزفروخت نہیں کئے جا رہے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ ان کے خلاف ایکشن لے اس قرار داد کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیااجلاس میں مجاہد خلیل نے کالجز اور جامعات میں پشاور کے طلبہ کوٹا مختص کرنے کا مطالبہ کیا رابعہ بصری نے جوگیواڑہ ا ہائی سکول پشاور میں ہال کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ناظم پالیسی اور اجلاس سے متعلق مشاورت میں خواتین ممبران کا بھی رائے لیں ادھر ضلع کونسل پشاور کے اجلاس میں لائیوسٹاک کمیٹی کے چیئرمین ارشد نایاب شنواری نے ٹیسٹنگ لیبارٹری، خریداری اور دیگر امور میں اعتماد میں نہ لینے پر استعفیٰ پیش کردیاہے جبکہ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع پشاور اور ضلع ناظم کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔