240

پشاور میں جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کی حکمت عملی طے 

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے ٗ قتل ٗ اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرموں اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کاروائی کیلئے نئی حکمت عملی طے کر لی گئی ہے جبکہ گھر گھر تلاشی مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے تھانوں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اس مہم کے براہ راست نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کرینگے اس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے احکامات جاری کئے ہیں کہ پشاور میں سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے ٗ قتل اقدام قتل اوردیگر سنگین وارداتوں میں ملوث مجرموں کے خلاف بلا تعطل کاروائیاں کی جائیں جس کے لئے ایس ایچ اوزکی سربراہی میں تھانوں کی سطح پر ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ ان ٹیموں کے ڈی ایس پیز نگران ہونگے ایس ایس پی آپریشنز کے احکامات کے مطابق ڈویژنز کی سطح پر گھر گھر تلاشی مہم بھی تیز کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر خصوصی ناکہ بندیاں بھی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔