کابل۔افغان حکام نے ملکی قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات کی تاریخ مقرر کر دی ۔ اس جنگ زدہ اور سیاسی بحران کے شکار ملک میں تین سال کی تاخیر کے بعد آخرکار ملکی انتخابات رواں برس بیس اکتوبر کے روز منعقد ہوں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کے سربراہ نے قومی اسمبلی کے انتخابات رواں برس بیس اکتوبر کے روز منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلان کردہ تاریخ پر اگر انتخابات کا انعقاد ہو گیا تو افغان عوام اکتوبر میں ملکی قانون ساز اسمبلی کی 249 نشستوں کے لیے اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ اسمبلی کے ارکان کی مدت پانچ برس ہو گی۔ علاوہ ازیں افغانستان کے قریب چار سو اضلاع میں علاقائی انتخابات بھی اسی روز منعقد ہوں گے۔
263