284

میٹرک امتحانات ٗ پشاور اور چارسدہ کے سپرنٹنڈنٹ تبدیل

پشاور۔ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پشاور نے مومند ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے بعد پشاور اور چارسدہ کے سپرنٹنڈنٹ بھی تبدیل کر دیئے ہیں کنٹرولر امتحانات حمید اللہ جان مروت کے مطابق سپرنٹنڈنٹ کے امتحانی سنٹر تبدیل کرنے کا مقصد امتحانی نظام کو مزید شفاف اور ٹرانسپرنٹ بنانا ہے۔

انہوں نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں اور والدین سے اپیل کی کہ وہ سپروائزری عملے سے تعاون کریں اور انہیں طلباء و طالبات کی جامہ تلاشی سے نہ روکیں انہوں نے کہا کاکہ بدقسمتی سے نقل کا رجحان اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اس مائنڈ سیٹ کو تبدیل کرنے میں وقت لگے گا۔