320

وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات شروع

پشاور۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات شروع ہو گئے ہیں جو19 اپریل تک جاری رہیں گے امتحانات میں مجموعی طور پر3لاکھ 56ہزار 868طلباء و طالبات شرکت کرینگے جن کے لئے ملک بھر میں 1807امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

12ہزار سے زائد افراد پر مشتمل عملہ امتحان کی نگرانی کریگا اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال امتحان میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کی مجموعی تعداد 3لاکھ 16ہزار 575تھی جو رواں برس مجموعی طور پر تین لاکھ 56ہزار 868ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں برس مجموعی طور پر 40ہزار 193طلبہ و طالبات کا اضافہ ہوا ہے۔