142

سعودیہ میں میاں بیوی کی جاسوسی قابل سزا جرم قرار

جدہ۔ سعودی عرب میں موبائل فون پر میاں بیوی کی ایک دوسرے کی جاسوسی قابل سزا جرم قرار دیدیا گیا۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مملکت میں میاں بیوی میں سے کسی ایک پردوسرے کی موبائل فون کی مدد سے جاسوسی ثابت ہونے پرکم سے کم ایک سال قید اور 500 ریال جرمانہ یا ایک ساتھ دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔ سعودی قانونی ذرائع کے مطابق میاں بیوی میں سے کسی ایک کا دوسرے کے موبائل کو غیرقانونی طورپر جاسوسی کے مقصد کے لیے استعمال کرنا جرم تصور کیا جائے گا۔

اس کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اگر کوئی ایک دوسرے کے موبائل فون کے کوڈ کو اس کی مرضی کے خلاف کھولے یا توڑ کر اس کی پرائیسوی میں مداخلت کرے۔اسی طرح آن لائن مواصلاتی رابطوں کے ذرائع کو ایک دوسرے کے لیے جاسوسی کے لیے استعمال کرنے کی بھی یہی سزا ہووگی۔ میاں بیوی دونوں کا ایک دوسرے کے موبائل فون کی چھان بین کرنا جاسوسی کے زمرے میں آئے گا