96

صوبائی وزیر صحت کا خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

پشاور۔صوبائی وزیر صحت و آئی ٹی شہرام خان تراکئی نے جمعے کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا،ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان ،میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم اور بورڈ آف گورنر دلروز خان نے انہیں ہسپتال کے جاری پروجیکٹ تزئین وآرائش، مرمت، خوبصورتی (ایچ وی اے سی ) ایک نئی توانائی ہے جو موثر حرارتی وینٹیلیشن ایئر کنڈیشن سسٹم کے ذریعے پرانے حرارتی وینٹیلیشن ائیر کنڈیشن سسٹم کی تبدیلی،نئے ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی کی تعمیر اوراس کیلئے آلات کی خریداری کے بارے میں بریفنگ دی۔

اُن کی معاونت کیلئے کنسلٹنٹ،سی اینڈ ڈبلیو کے آفیسرزاور ہسپتال کے منیجریل سٹاف بھی موقع پر موجود رہے۔وزیر صحت شہرام خان تراکئی کو مزید بتایا گیاکہ ایم ٹی آئی خیبر ٹیچنگ ہسپتال کو 700ملین تزئین وآرائش، مرمت، خوبصورتی پروجیکٹ کے لئے، 500.000ملین ایک نئی (HVAC) کی تبدیلی کے لئے،1317.072ملین نئے ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی کے تعمیر کے لئے منظور ہوئے اور 2714.000ملین نئے ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی کے آلات کی خریداری کے لئے مہیاء کی گئی۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ تزئین وآرائش ، مرمت، خوبصورتی کی پروجیکٹ کی وجہ سے زنانہ اور مرددانہ اوپی ڈی میں تقریباً 1000لوگوں کے ایک ہی وقت میں بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔اور 94کنسلٹنٹ اور فیکلٹی کے کمرے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی بدولت ایک لاکھSQ/FTاضافی جگہ دستیاب ہوئی۔جدید سہولتوں سے آراستہ350بستروں پر مشتمل نیا ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی بلاک بہت جلد ہسپتال انتظامیہ کو حوالے کیا جائے گا۔ نیا ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی بلاک کاتعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے سوائے فیسکوکی طرف سے بجلی کی فراہمی ۔ اس موقع پر انھوں نے ہدایات جاری کردیں۔

کہ نئی ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی کے جدید مشینری کو جلد از جلد خریدا جائے تاکہ اگلے مہینے میں اس کا افتتاح کیا جا سکے۔اور مریضوں کو جدید سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جس میں بیسمنٹ اور نیا ایکسیڈنٹ اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ شامل ہیں۔ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر نیک داد خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم نے وزیر صحت شہرام تراکئی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا۔