189

پشاور کابل ایکسپریس وے کا ڈیزائن پاکستان کو موصول

پشاور۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات اور تجارت کے فروغ کے لئے پشاور تا کابل ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے افغان حکومت نے جلال آباد کابل پیکج کی تعمیر کا ڈیزائن پاکستان کو موصول ہو گیا ہے۔

پشاور تا کابل ایکسپریس وے کا منصوبہ تین مختلف سیکشنوں پر مشتمل ہیں جس کی مجموعی لمبائی 276کلو میٹر ہے پشاور سے طورخم دورایہ پیکیج ون 50کلو میٹر ہے جس کا ڈیزائن مکمل کر لیا گیا ہے اوراب بینک نے فنڈنگ پر آمادگی ظاہر کی تھی جبکہ اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہو سکا پیکیج ٹو طورخم تا جلال آباد 70کلو میٹر پر مشتمل ہیں۔

اوراس پر ابھی تک 81فیصد کام مکمل ہو چکا ہے تاہم منصوبے کے اہم حصے پیکیج تھری 150کلو میٹر طویل جلال آباد تا کابل ڈیزائن حکومت نے تیار کر کے پاکستان کو بھیجوا دیا ہے جس کا جائزہ لیا جا رہاہے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے جہاں پاکستان اور افغانستان تعلقات بہتر ہو نگے وہاں دو طرفہ تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا ۔ جبکہ پاکستان کو وسطی ایشیائی ممالک تک ٹرانزٹ ٹریڈ رسائی بھی حاصل ہو گی ۔