667

خیبرپختونخوا میں صفائی کا مقابلہ کرانے کا اعلان

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صفائی ستھرائی کے ذمہ دار بلدیاتی اداروں کے مابین صفائی کا مقابلہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، مقابلہ یکم اپریل تا 30 جون تک جاری رہے گا، پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 3 دوسری والے کو 2 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 1 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔

جمعہ کو حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق مقابلے میں 77 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز، 6 واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنیاں اور تمام متعلقہ مقامی ادارے حصہ لیں گے۔اس حوالے سے صفائی و ستھرائی کے مختلف کاموں کے لیے 140 نمبرز مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامی رقوم بھی تقسیم کی جائیں گی ۔

جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 3 کروڑ، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 2 کروڑ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ادارے کو 1 کروڑ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔ مراسلے کے مطابق انعامی رقوم کا 80 فیصد حصہ ادارے کو دیا جائے گا جبکہ 20 فیصد حصہ اہلکاروں میں تقسیم کیا جائے گا۔اسی طرح خراب کارکردگی دکھانے والے اداروں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔