128

امریکہ کا ویزا شرائط مزید سخت کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن۔امریکی وزارتِ خارجہ نے ویزے اور امیگریشن کے لیے درخواست گزاروں کے پانچ سالہ سوشل میڈیا ریکارڈ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وزارت کی جانب سے وفاقی ریکارڈز کو روانہ کردہ دستاویز کے مطابق "سیکورٹی نگرانی" میں سختی لانے کے زیر مقصد امریکہ جانے کے خواہاں افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر بھی ایک نگاہ رکھی جائیگی۔

اس مقصد کے تحت ہر سال تقریبا 15 ملین افراد کی جانچ پڑتال کی جائیگی۔امریکی انتظامیہ و بجٹ دفتر کی منظوری کی منتظر ہونے والی اس تجویز میں درخواست گزاروں کے گزشتہ 5 برسوں میں استعمال کردہ ٹیلی فون نمبروں، ای میلز ایڈریس اور مختلف ملکوں کی سیر وسیاحت جیسے معاملات کو بھی داخل کیا گیا ہے۔یہ عمل درآمد سفارتی اور سرکاری ویزے کے درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہو گا۔