221

ٹڈاپ سیکنڈل ٗ یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد

کراچی ۔وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے .عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے جبکہ فریقین کو 11 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

کراچی میں وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹریڈ ڈیولیپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں فراڈ اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے اسکینڈل میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی،اس موقع پر سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائدکردی ہے ۔

جبکہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے ،جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے فریقین کو 11 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے.واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم اور دیگر ملزمان پر پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔جبکہ امین فیم کی وفات کے پاس ان کا نام مقدمے سے خارج کردیا گیا تھا،اس سے قبل بھی فرد جرملزمان اور ان کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث متعدد بار موخر کی گئی تھی ۔