247

ورکرزویلفیئربورڈ کے پراجیکٹ ملازمین مستقل 

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس اکرام اللہ پرمشتمل دورکنی بنچ نے ورکرزویلفیئربورڈ کے 292پراجیکٹ ملازمین کو پراجیکٹ کی تکمیل سے قبل برطرف کرنے سے روک دیاہے اورپراجیکٹ کی عمرتک ان ملازمین کو مستقل کردیاہے ۔

عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گذشتہ روز درخواست گذار راحیل علی ٗ گوہراور292دیگر ملازمین کی جانب سے بابرعلی یوسفزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ پرجاری کئے اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذار ورکرزویلفیئربورڈ کے پراجیکٹس پولی ٹیک ٗ مونوٹیک اورمیٹرک ٹیک انسٹی ٹیوٹس کے ملازمین ہیں جنہیں کنٹریکٹ پربھرتی کیاگیاہے ۔

جبکہ پشاورہائی کورٹ پہلے ہی ورکرزویلفیئربورڈ کے تمام ملازمین کو مستقل کرچکاہے لہذاان ملازمین کوبھی مستقل کیاجائے کیونکہ انتظامیہ ان ملازمین کوپراجیکٹ کی تکمیل سے قبل ہی برطرف کرناچاہتی ہے لہذاملازمین کی مستقلی کے احکامات جاری کئے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے پراجیکٹ کے مکمل ہونے تک ملازمین کوبرطرف نہ کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے رٹ نمٹادی ۔