232

گنا نرخ تنازعہ ٗ کسان برادری کا احتجاج کا اعلان

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں گنا کرشنگ سیزن ختم ہونے کے باوجود نرخوں کا تنازعہ حل نہ ہو سکا ٗ بلکہ یہ مسئلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ منتخب بلدیاتی نمائندوں نے بھی کاشتکاروں اور کسانوں کی جانب سے 2اپریل کے احتجاج میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔

ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان کافور ڈھیری کے مطابق خزانہ شوگر ملز کی انتظامیہ نے غریب کاشتکاروں ٗ زمینداروں اور کسانوں سے 40کلو گرام گنا 160روپے میں لینے کے لئے کاغذوں پر زبردستی دستخط لئے اور ان سے انگوٹھے لگوائے ہیں اس جابرانہ اقدام کے خلاف اراکین پارلیمنٹ بھی کسانوں کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہاکہ احتجاج میں رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق ٗ رکن صوبائی اسمبلی ارباب جہانداد خان ٗ ناظمین اور دیگر منتخب نمائندے شامل ہونگے ۔

واضح رہے کہ کسان برادری نے 2اپریل کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 2 اپریل کو صبح 9 بجے خزانہ شوگر ملز سے ریلی نکالی جائیگی جو اسمبلی چوک پر اختتام پذیر ہوگی جس کے بعد دھرنا دیاجائیگا۔