229

خیبر پختونخوا میں نشستیں بڑھانے کیلئے ریکوزیشن بھجوانے پر غور

پشاور۔خیبر پختونخو ا حکومت نے صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کے لیے مرکز کو ریکوزیشن بھجوانے پر غور شروع کردیاہے اس سلسلہ میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعدحکمت عملی وضع کی جائے گی ۔

اس کے لیے صوبائی اسمبلی سے متفقہ قرارداد منظور کرانے کے امکانات کاجائزہ بھی لیا جارہاہے ذرائع کے مطابق مردم شماری کے بعدطے شدہ فارمولے کے تناظر میں صوبہ کے چار اضلاع چارسدہ ،صوابی ،چترال اور ایبٹ آبادمیں صوبائی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم کردی گئی ہے ان میں سے تین نشستیں پشاور اور ایک سوات کو مل گیاہے تاہم متاثرہ چاروں اضلاع کی سیاسی جماعتوں کی طرف اس سلسلہ میں احتجاج کاسلسلہ جاری ہے جس کے بعدصوبائی حکومت نے اسمبلی کی نشستوں میں تجویز پر غورشروع کردیاہے۔

ذرائع کے مطابق تمام پارلیمانی لیڈروں کو اعتمادمیں لینے کے بعد اس حوالہ سے اسمبلی سے متفقہ قرارد اد منظور کرواکر مرکزی حکومت کو ریکوزیشن بھجوائی جائے گی تاکہ آئین میں ترمیم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی میں چار یا زیادہ نشستوں کااضافہ کیاجاسکے