113

نئی حلقہ بندیاں ٗ اسدقیصر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے آج اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کے ساتھ اپنی ایک اہم ملاقا ت میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے صوبہ خیبرپختونخوامیں صوبائی حلقوں میں کمی کے مسئلے پر بات چیت کی ۔سپیکر اسد قیصرنے چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ صوبے کے مختلف حلقوں بشمول چترال ،صوابی،چارسدہ ،ہری پور اورایبٹ آباد میں صوبائی حلقوں میں کمی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

سپیکر اسد قیصرنے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست کی کہ بجائے صوبائی سیٹوں میں کمی کرنے کہ، الیکشن کمیشن آف پاکستان قومی اسمبلی کی سیٹوں کے تناسب سے صوبائی حلقوں میں اضافہ کرے کیونکہ یہ فیصلہ صوبہ خیبرپختونخو ا کے عوام کے وسیع ترمفاد میں ہوگا ۔سپیکر اسد قیصر نے الیکشن کمشنر کو خیبرپختونخو ااسمبلی میں پاس کئے گئے تمام سیا سی پارٹیوں کی طرف سے متفقہ طور پیش کی گئی قرارداد کی کاپی پیش کی ۔ملاقات میں اس بات پر مشترکہ طورپر فیصلہ ہوا کہ سپیکر اسد قیصر صوبہ خیبرپختونخواکے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک الگ پٹیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جمع کروائیں گے جس میں صوبائی حلقوں میں اضافے یا ان کی پرانی حالت کو آبادی کی تناسب ،علاقائی وجغرافیائی حدود اور اہم امور کی بنیاد پر بحال کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔اس موقع پر سپیکر کے پی کے اسمبلی اسد قیصرنے اس معاملے کو میرٹ اور قانون کے مطابق حل کرنے درخواست کی ۔