113

سرحدپار سے دہشت گردی کے ثبوت افغانستان کے حوالے 

اسلام آباد۔ پاکستان نے افغان سرحدپار سے دہشت گردی کے ثبوت افغانستان حکومت کے حوالے کردیے،ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر اسلام آباد میں افغان سفارت خانے کو د دیا گیا اور مطالبہ کیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے اور افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی ختم کیا جائے ۔ جمعرات کو فغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کی جس میں دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر افغان سفیر کے حوالے کیا گیا۔

ڈوزئیر کالعدم تحریک طالبان کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے ثبوت پر مبنی ہے جس میں سوات میں پاک فوج کے یونٹ پر حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے کے ثبوت ہیں، پا کستان نے افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کے خلاف موثر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد گروپ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، سرحد پار سے پاک فوج کی چک پوسٹوں، سویلین تنصبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے، افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں رکھنے والی کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار ہیں ۔ پاکستان نے افغان حکومت کو کالعدم دہشت گرد گروہوں، ان کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر شواہد فراہم کر دئیے۔