298

چین کا بے قابو خلائی سٹیشن زمین پر گرنے کا خدشہ

بیجنگ۔ چین کا قابو سے باہر ہونے والا مصنوعی سیارہ جو اس وقت0 1700میل فی گھنٹہ کی خطرناک تیز رفتار کیساتھ نیچے آ رہا ہے چند روز میں زمین پر آگرے گا اور اسے سالم حالت میں تلاش کر لیا جائے گا۔توقع ہے کہ خلائی سٹیشن تیان گونگ ۔1 یا ’’جنت کی جگہ ‘‘31مارچ اور 2اپریل کے درمیان زمین پر گرے گا یہ بات تازہ ترین اعدادوشمار میں بتائی گئی ہے ۔

تاہم اگرچہ اس کے اترنے کی صیح جگہ کا تعین ابھی تک انتہائی غیر یقینی ہے تاہم اسے مصنوعی سیارے کا پتہ لگانے والی ویب سائٹ Satview.org کے ذریعے براہ راست تلاش کیا جا سکتا ہے ۔ فنی ماہرین کے مطابق اس خلائی سٹیشن کے ملبے سے متاثر ہونے والی دشواریاں اجرام فلکی کی طرح ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انسانی زندگی کیلئے خطرہ کم ہے ۔