234

جرمن سفیر کا بلین ٹری سونامی پراجیکٹ سائٹس کا دورہ

پشاور۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے دوسرےٖ غیر ملکی سفارتکاروں کے ہمراہ مردان اور پشاور فارسٹ ڈویژن میں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی مختلف سائٹس کا دورہ کیا ۔اس موقع پر غیر ملکی سفارتکاروں کیساتھ سیکرٹری جنگلا ت سید نذر حسین شاہ اور محکمہ جنگلات کے دیگر حکام بھی موجود تھے ۔کنزرویٹر جنوبی سرکل نے غیرملکی مہمانوں کو محکمہ جنگلات کے بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت سرگرمیوں کے بارے میں اگاہ کیا جرمن سفیر نے بلین ٹری سونامی پر اجیکٹ کوسراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلات کے عملے اورکمیونٹی کی اس حوالے سے کاؤشیں قابل تحسین ہیں ۔

مارٹن کوبلن نے کہا کہ محکمہ جنگلات کا عملہ اور ہزاروں لوگ جنگلات کی بحالی کیلئے قابل ستائش کا م کررہے ہیں اپنے ایک ٹویٹ میں جرمن سفیر نے کہا کہ وہ بلین ٹری منصوبے سے بہت زیادہ بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے گڑھی چندان اورخیبرپختونخوا کے دوسرے علاقوں میں پلانٹیشن کی سائیٹس کا دورہ کیا اور کہا کہ وہاں انہوں نے بے شمار درخت دیکھے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے بارشیں زیادہ ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہیے ۔سیکرٹری جنگلات نے سفیر کو محکمہ جنگلات کی کارکردگی ،مختلف سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا ۔

انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب اٹھارہ کروڑ درخت اگائے گئے ہیں جسمیں نئے پودے اور قدرتی طور پر اگنے والے درخت بھی شامل ہیں اور اس منصوبے کے نتیجے میں جنگلات کا رقبہ چھ عشاریہ تین فیصد بڑھ گیا ہے ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری نے سفیر کو یہ بھی بتایا کہ یہ منصوبہ ساڑھے بارہ ارب روپے کی لاگت سے شروع کیا گیا تھا۔