271

نادہندہ سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کرنیکا فیصلہ

پشاور ۔پسکونے نادہندہ وفاقی اور صوبائی سرکاری محکموں اور پرائیویٹ صارفین سے بقایاجات کی وصولی کے تحت نادہندہ وفاقی 249صوبائی سرکاری اداروں اور پرائیویٹ صارفین کو بجلی کی فراہمی فوری طورپرمنقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.اس وقت وفاقی اورصوبائی حکومت کے محکموں کے ذمے پسکو کے20315.67 ملین روپے جبکہ پرائیویٹ صارفین کے ذمے 91467.34 ملین روپے بقایا ہیں نادہندہ سرکاری اداروں اورپرائیویٹ نادہندہ کو بجلی کی فراہمی فوری طورپر منقطع کی جائے گی۔

اور اس وقت تک بحال نہیں کی جائے گی جب تک ادائیگی نہیں ہوجاتی چند بڑے نادہندہ وفاقی اورصوبائی اداروں کے نام اور ان کے ذمے بقایاجات درج ذیل ہیں. فاٹا ڈویلپمنٹ کارپوریشن315.238 ملین روپے ٗسیفران67.895 ملین روپے ٗفرانٹیرکانسٹبلری 32.810 ملین روپے ٗملیشیا اینڈ سکاؤٹس23.326 ملین روپے ٗچیف انجینئرتربیلہ ڈیم پراجیکٹ15.714 ملین روپے ٗپولیٹیکل ایجنٹ اورکزئی ایجنسی11.940 ملین روپے ٗکنٹونمنٹ بورڈ ڈی آئی خان ٗ9.786 ملین روپے کمشنرافغان مہاجرین6.844 ملین روپے ٗ۹جی ایم غازی بھروتہ ہائیڈل پراجیکٹ6.446 ملین روپے نیشنل ہائی وے اتھارٹی4.755 ملین روپے ٗپاکستان پوسٹ آفس4.026 ملین روپے منسٹری آف ریلوے3.741 ملین روپے چند بڑے نادہندہ صوبائی اداروں کے نام اوران کے بقایاجات ٹی ایم اے ٹاؤن 1 پشاور(ٹیوب ویل)60.316 ملین روپے ۔