139

حج کوٹہ میں کمی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد۔وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج کوٹے میں کمی سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا، بدھ کے روز وزارت مذہبی امور کی طرف سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حج پالیسی کے تحت سرکاری کوٹہ 67فیصد مقرر کیا گیا تھا،ہائی کورٹ نے کوٹہ کم کرکے 60 فیصد کر دیا، ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانونی چارہ جوئی کے باعث حج قرعہ اندازی بھی مکمل نہیں ہو سکی، قرعہ اندازی میں تاخیر ہوئی تو حج آپریشن متاثر ہوگا، مئی تک ہر صورت فلائیٹ آپریشن کی تفصیلات فراہم کرنا ہوتی ہیں، درخواست میں عدالت سے ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے اور حتمی فیصلے تک ہائی کورٹ کا حکم معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔