232

افغان مہاجرین کی وطن واپسی ٗڈیڈلائن میں 3دن باقی 

پشاور۔16لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے ڈیڈ لائن میں تین دن رہ گئے ہیں 16لا کھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں جنوری میں مکمل ہو ئی تھی تاہم وفاقی حکومت نے بعدازاں ان میں دو مہینے کی توسیع کردی تھی اور ڈیڈ لائن اکتیس مارچ کو ختم ہو رہی ہے غیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کرنے کے بعد بیشتر افغان مہاجرین نے اپنی رجسٹریشن تاحال نہیں کی ہے جن کے خلاف بھی کاروائی کی جا رہی ہے ۔

افغان مہاجرین کی رضا کارانہ واپسی بھی سست روی کا شکار ہو چکی ہے ۔ اور یکم مارچ سے اب تک 5سو سے زائد افغان مہاجرین خاندان وطن واپس جا چکے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس مارچ کو مکمل ہو رہی ہے جن کے بعد ان افغان مہاجرین کے خلاف ممکنہ کاروائی کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ وفاق کی جانب سے تاحال افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی ہے ۔ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں تین دن رہ جانے کے بعد ان میں خوف و ہراس مزید پھیل گیا ہے ۔