222

700 سے زائد اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کالعدم 

لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے 700 سے زائد درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کالعدم قرار دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سی این ایس انجینئرنگ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

درخواست گزار کی طرف سے محمد محسن ورک ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ درآمدی اشیاء پر ڈیوٹی عائد کرنے سے قبل وفاقی کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی،سپریم کورٹ کے مصطفیٰ امپیکس فیصلے کے تحت وفاقی کابینہ سے منظوری لازمی ہے۔ 

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کسٹمز ایکٹ کی دفعہ 18 کی ضمنی دفعہ 3 کے تحت ڈیوٹی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن کالعدم کیا جائے۔جبکہ وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر کو انچارج وزیر کی منظوری سے ٹیکس لگانے کا اختیار ہے۔ تاہم فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 700سے زائد درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی کالعدم قرار دے دی۔