209

نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دیدی

کراچی۔نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں فروری کیلئے کی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں ردو بدل کے حوالے سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی پٹیشن کا جائزہ لیا۔ سی پی پی اے نے ماہ فروری کیلئے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کیلئے 2 روپے 19 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔

سی پی پی اے کے مطابق فروری میں صارفین سے 7 روپے 26 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 4 روپے 97 پیسے فی یونٹ رہی۔ جس کا ریلیف عوام کو دیا گیاہے۔ تاہم نیپرا نے2 روپے 28 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی جس سے صارفین کو مجموعی طور پر15 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔کمی کا اطلاق کے الیکٹرک، 300 یونٹ ماہانہ تک استعمال کرنے والے اور گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔