120

پشاور ٹریفک پولیس کابلڈٹیسٹ لیبارٹری کاآغاز 

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کی سہولت کیلئے بلڈٹیسٹ لیبارٹری کا آغازکردیاگیااس ضمن میں گزشتہ روز ایس ایس پی ٹریفک یاسر آفریدی نے ڈی ایس پی ٹریفک گوہر علی اور ڈی ایس پی انیلا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی مد میں سہولیات دینے کے لئے ایک اقدام اٹھایا گیاہے کیونکہ اس سے قبل عوام کو بلڈٹیسٹ کیلئے ہسپتالو ں اور لیبارٹریوں کارخ کرنا پڑنا تھا ۔

لیکن اب ان کی پریشانی ختم کردی گئی ہے اور پہلی بار پشاور میں ٹریفک وارڈن پولیس نے بلڈٹیسٹ لیبارٹری کاآغاز کردیاہے جہاں صرف دو منٹ میں ہی بلڈٹیسٹ کردیا جاتاہے انہوں نے کہاکہ آئی جی پی خیبرپختونخواء اور سی سی پی اوپشاور کے احکامات کے تحت عوام کو ڈرائیونگ لائسنس کی مدمیں تمام تر سہولیات فراہم کی جارہی ے اور اس کیلئے ایک ہی چھت تلے تمام ترسہولیات دی گئی ہے اور ا س میں ڈرائیونگ موبائل یونٹ ،ایجوکیشن موبائل سمیت دیگر اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی حاصل ہوسکیں اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی کا بلڈٹیسٹ بھی کیا گیا۔