130

کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں،محکمہ موسمیات

کراچی۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا، تاہم شہر میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں آنے والے دنوں میں ہیٹ ویوکا کوئی خطرہ نہیں،درجہ حرارت وقفے وقفے سے بڑھے گا۔

جب کہ آئندہ 2 ماہ میں موسم معمول کے مطابق رہے گا۔میٹ آفس کے مطابق آئندہ دو سے تین روز تک شہر میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، بارشوں کے موسم کا فی الحال کراچی میں برسنے کا کوئی سسٹم موجود نہیں، شہر میں گرمی کی شدت سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث ہے۔ترجمان کے مطابق رات کے اوقات میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے اور شمال یا مغربی علاقوں سے ہلکی ہوائیں شہر میں چل سکتی ہیں۔ادھر بلوچستان کی وادی کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں صاف ہے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک ر ہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔