271

ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں 

اسلام آباد۔ عام انتخابات کے لئے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں اور وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شہری نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں جبکہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ہدایت کی ہے کہ 31مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جب کہ ایڈریس کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا ایڈریس لکھوانے کے لئے پہلے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کرانا ہوگا۔