217

سعودی عرب‘ ویزا مدت اختتام کے بعد قیام پرقید کی سزا کا اعلان 

ریاض۔سعودی عرب میں عمرہ ویزا ختم ہونے کے بعد سعودی عرب میں قیام پر 50 ہزار ریال جرمانہ، 6 ماہ قیدکی سزا ہوگی، اس قانون کا سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کو متنبہ کیا ہے کہ عمرہ زائرین ویزا ختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ پاسپورٹ کے مطابق زائرین کا ویزے کی مدت سے زائد قیام پر انہیں نہ صرف 6ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی بلکہ ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔