182

کروڑوں افرادبھوک کی وجہ سے مرسکتے ہیں‘اقوام متحدہ کا انتباہ

نیویارک۔اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا میں قریب ساڑھے بارہ کروڑ افراد خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں جا سکتے ہیں، صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں فوڈ سکیورٹی انتہائی خوف ناک شکل اختیار کر چکی ہے، زیادہ تر مقامات پر خوراک کی اس قلت کی وجہ مسلح تنازعات ہیں جبکہ متعدد مقامات پر حالات ایسے ہیں کہ لوگ خوراک کے لیے ایک دوسرے کو قتل کر سکتے ہیں۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے کہاکہ ان افراد کو اگر فوری طور پر خوراک نہ پہنچائی گئی، تو ان کا زندہ رہنا ممکن نہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق متعدد مقامات پر حالات ایسے ہیں کہ لوگ خوراک کے لیے ایک دوسرے کو قتل کر سکتے ہیں۔ عالمی ادارے کے مطابق صومالیہ، یمن، جنوبی سوڈان اور شمال مشرقی نائجیریا میں فوڈ سکیورٹی انتہائی خوف ناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس ادارے کے مطابق زیادہ تر مقامات پر خوراک کی اس قلت کی وجہ مسلح تنازعات ہیں۔