بیجنگ۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منگل کو چین، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ ملاقات کریں گے، ان سہ فریقی مذاکرات میں علاقائی سکیورٹی اور ترقیاتی امور پر گفتگو کی جائے گی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ایک سینئر عہدیدارنے بتایاکہ منگل کو تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے۔
بیان کے مطابق پہلی مرتبہ تنیوں ممالک مل کر اس مذاکراتی عمل کا آغاز کر رہے ہیں۔اس پر تبصرہ کرتے ہوئے پیکنگ یونیورسٹی کے پروفیسر وینگ لیان نے کہاکہ افغانستان میں بدامنی کے حوالے سے پاکستان اور چین دونوں کو خدشات ہیں اور اس مذاکراتی دور میں افغانستان میں امن کی بحالی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
221