273

اسد قیصر نے صوابی میں ممبر شپ مہم کا آغاز کر دیا

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے آج تحصیل ٹوپی صوابی میں پاکستان تحریک انصاف ممبرشپ مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر علاقے کی کثیر تعداد میں لوگوں نے پی ٹی آئی ممبر شپ کارڈبنوائے ایم این اے مراد سعید نے اس موقع پر خصوصی طور پر شرکت کی۔سپیکر اسد قیصرنے اپنے تقریر میں گدون ،اتما ن ،ٹوپی کے عوام کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور مراد سعید کے جوش خطابت کو شاندار الفاظ میں سہرا۔سپیکر اسد قیصرنے عوام سے وعدہ کیا کہ 2018کے الیکشن میں صوابی کے عوام عمران خا ن کو دو قوم اور پانچ صوبائی سیٹوں کا تحفہ دیں گے ۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ سیاست صرف اپنی مٹی اور عوام کی خدمت کیلئے کررہے ہیں اوران کی آئندہ جنگ بیروزگاری کے خلاف ہو گی انہوں نے کہا کہ سی پیک میں اس علاقے اور صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے انہوں نے قانونی اورعدالتی جنگ لڑی اسمبلی سے قرارداد پاس کی اور عدالت کے ذریعے وفاقی حکومت کو پابند بنایا کہ وہ اس صوبے کے عوام ان کا جائزحق دیں۔سپیکر اسدقیصرنے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی نے صوابی کو وہ عزت نہیں دی جو پی ٹی آئی نے دی ہے اس ملک میں جو بھی قدرتی آفت آئی چاہے وہ زلزلہ ہوسیلاب ہو آئی ڈی پیز کا مسئلہ ہونقیب اللہ محسود کے قتل کے خلاف احتجاج ہو یا وزیرستان پر امریکی ڈرون حملوں کے خلاف دھرنا ہو عمران خان اور تحریک انصاف کے کھلاڑی ہر موقع پر ہر اول دستوں میں شامل رہے اور قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہی ۔

سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ رشکئی اور کرنل شیر خان انٹر چینج کے درمیان بننے والے انڈسٹریل زون میں لاکھوں نوجوانوں کو روزگار کا تحفہ دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روزان کی ایم ڈی سوئی گیس حکام کے ساتھ لاہور میں میٹنگ ہو ئی ہے جس میں صوابی کے تمام علاقوں کے لئے جاب نمبر کے اجراء پر بات ہوئی اور اب کوئی بھی علاقہ سوئی گیس کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔عمران خان کی قیادت ہی گرین پارسپورٹ کو عزت دلوائیں گی اور آئندہ حکومت عمران خان بطور وزیر اعظم اس ملک کو ذلت کی اندھیروں سے باہر نکالیں گے ۔