261

پی ایس ایل فائنل ٗہوائی فائرنگ روکنے کیلئے پلان تشکیل

پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کے فائنل کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام اور امن امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیدیا جبکہ میچ جیتنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ ،ہلڑبازی اور آتش بازی کر نے والوں کو بلاتعطل گرفتار کرنے کا حکم دیاگیا ہے جس کیلئے تھانوں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔

پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فائنل میچ کے موقع پر پشاور میں ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پشاور پولیس متحرک ہوگئی جس کیلئے سی سی پی او پشاو ر محمد طاہر خا ن کی خصو صی ہدا یت پر ایس ایس پی اپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں ڈویژنل ایس پیز کے قیادت میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی۔

پشاور پولیس کیساتھ ساتھ آر آر ایف ٗ اے ٹی ایس اور سادہ لباس میں بھی پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے جبکہ امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان بھی تشکیل دیدیاگیا ہے۔