122

عراق میں پھنسے پاکستانی زائرین کی واپسی کے لیے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ عراقی ایئر ویز کی خصوصی پروازوں کے ذریعے ان زائرین کو کراچی اور اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، اور مزید دو پروازیں آج اور کل روانہ ہوں گی۔

نجف میں موجود 250 پاکستانی زائرین کے لیے عارضی رہائش اور دن میں تین وقت کھانے کا بندوبست بھی کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، سفارت خانہ کویت کے راستے آنے والے زائرین کے لیے بھی ٹرانزٹ سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں موجود تمام زائرین کی جلد، محفوظ اور باعزت واپسی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں اور اس مقصد کے لیے عراقی ایئر ویز کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے۔

مزید یہ کہ سفارت خانے نے زائرین کی فوری معاونت کے لیے ہیلپ لائن اور واٹس ایپ گروپ بھی قائم کیا ہے، جس پر زائرین 009647834950311 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

ادھر، ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی خصوصی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنہیں عراق کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔