294

پاک چین کا 9صنعتی پارک قائم کرنے پر اتفاق

بیجنگ ۔ چین اور پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری لائحہ عمل کے تحت پاکستان میں نوصنعتی پارک قائم کرنے پراتفاق کیا ہے اوراس سال کم سے کم دو یا تین خصوصی اقتصادی زون قائم کیئے جاسکتے ہیں۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے چین کی نیوز ویب سائیٹ کو جمعہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ اقتصادی راہداری نے پاکستان میں 60 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین نے اقتصادی راہداری منصوبوں میں قریبی تعاون کیا ہے اور کئی منصوبوں پرتیزی سے پیشرفت ہورہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے چینی دوستوں کے تعاون سے اس وقت پاکستان میں تقریبا 22منصوبوں پرکام جاری ہے