268

خیبر پختونخوا کے 14اضلاع خسرہ کیلئے حساس ترین قرار

پشاور۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خسرہ کے وائرس کے پیش نظر اکتوبر میں خیبر پختونخوا میں خصوصی ویکسین مہم شروع کرنے کا فیصلہ گیا ہے ٗ قبل ازیں صوبے کے 14اضلاع کو خسرہ کے حوالے سے حساس ترین بھی قرار دیاگیا ہے ۔

وزارت قومی صحت نے خصوصی مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 3کروڑ بچوں کو خسرہ کی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے گزشتہ سال خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ ٗ پنجاب میں 14لاکھ ٗ بلوچستان میں 10لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی تھی جبکہ سندھ میں تقریباً 13لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی ہے خسرہ کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے بھی کو ششیں شروع کر دی ہیں ۔