270

پاکستان سے بلااجازت معلومات منتقل کرنے پر پابندی عائد

پشاور۔وفاقی حکو مت نے این جی اوز کی طرف سے اکٹھی کی گئی معلومات بلا اجازت پاکستان کے اندر یا باہر منتقل کر نے پر پابندی عائد کر دی ہے ٗاس بات کا فیصلہ اقتصادی امور ڈویژن اسلام آباد کے ایک اجلاس میں کیا گیا ہے ٗاجلاس میں مختلف این جی اوز کے بارے میں سر کاری اداروں سے رائے لی گئی ٗ۔

این جی اوز کی رجسٹریشن کے دوران انہیں اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ وہ پاکستان کے اندر جس قسم کی معلومات حاصل کر یں وہ حکو مت کی اجازت کے بغیر پاکستان کے اندر اور باہر منتقل نہیں کی جا سکیں گی ٗاس کے علاوہ کسی میڈیا کے ذر یعے ایسے اقدامات نہیں اٹھائے جائیں گے۔

جو ہمارے کلچر ٗ مذہب یا معاشرتی اصولو ں کے خلاف ہو ں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این جی اوز کی مانیٹرنگ کے لئے باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل د ی جائے گی ٗتا ہم وزارت سیفران کے نمائندے نے بتا یا کہ فاٹا میں این جی اوز سے متعلق فیصلہ کر تے وقت وزارت سیفران سے رائے لی جائے گی ۔