124

خیبر پختونخوا میں تبدیلی کا وعدہ پورا کردیا ٗ عاطف خان

پشاور ۔ خیبر پختونخواکے وزیر تعلیم وتوانائی محمد عاطف خان نے کہاہے کہ عوام نے تبدیلی کی ایک جھلک خیبرپختونخوا میں دیکھ لی ہے اور اب کے بارپورے ملک میں پاکستان تحریک انصاف حکومت بنائے گی۔ ہم نے خیبرپختونخوا میں قیام امن کیساتھ ساتھ عوامی فلاح کے اداروں صحت، تعلیم، پولیس اورپٹوارکے نظام کو ٹھیک کیا جس کی بدولت عوامی مسائل آسانی سے حل ہورہے ہیں۔ وہ موضع حسئ یونین کونسل گڑیالہ میں ایک کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیرشدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حسئ گڑیالہ کی افتتاح کے بعد ایک بڑے شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

محمدعاطف خان نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ کرپشن ہے صوبائی حکومت نے سرکاری اداروں کو ٹھیک کیا، اب غریب عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں سابقہ دور میں پورے صوبے میں ہرجگہ بدمعاشی، تخریب کاری، بھتہ خوری، رشوت، کمیشن اور ڈاکے تھے اور اس وقت کے پارٹی سربراہ پورے پانچ سالوں میں ایک دفعہ بھی اپنے صوبے میں نہیں آیا اور آج آزادانہ گھوم رہے ہیں اور جلسے کررہے ہیں۔ یہی وہ تبدیلی ہے جس کا ہم نے وعدہ کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت کا گراف روز بروز بڑھ رہاہے پاکستان تحریک انصاف نے ہریونین کونسل میں ممبرشپ کمپین شروع کی ہے تمام کارکنان ممبرشپ فارم پرکرکے پاکستان تحریک انصاف کاحصہ بنیں