12

برطانیہ: لیورپول میں پریمیئر لیگ کی فتح کی خوشی میں حادثہ، ڈرائیور نے گاڑی فٹبال شائقین پر چڑھا دی

برطانیہ کے شہر لیورپول میں پریمیئر لیگ کی جیت کی خوشی منانے والے فٹبال شائقین پر ایک گاڑی مبینہ طور پر ٹکرانے سے کم از کم 27 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے 53 سالہ سفید فام ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے۔
واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب ایک سیاہ رنگ کی کار نے تیزی سے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی۔ زخمیوں میں سے 2 کی حالت شدید بتائی گئی ہے جبکہ دیگر کو فوری طبی امداد دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایک انفرادی فعل ہے اور دہشت گردی کا کوئی عنصر نہیں پایا گیا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے واقعے پر گہرا افسوس ظاہر کیا اور انتظامیہ اور ایمرجنسی سروسز کے فوری ردعمل کو سراہا۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ پولیس کو تحقیقات مکمل کرنے کا موقع دیا جائے۔